زندگی میں آپ سے بہت متاثر ہوں۔۔ دیکھیں جب حج پر اداکار عامر خان نے طارق جمیل کو پہلی مرتبہ دیکھا تو گھبرا کیوں گئے؟ ویڈیو دیکھیں

image

عامر خان ڈرا ہوا تھا تو میں نے اس سے آدھا گھنٹہ فلموں پر بات کی۔ یہ الفاظ ہیں مشہورعالم دین طارق جمیل کے۔ وہ کہتے ہیں کہ اب تو میرا مشہور بھارتی اداکار عامر کے ساتھ رابطہ ہے۔

پر میں آپکو بتاتا چلوں کہ جب میں ان سے پہلی مرتبہ ملا تو وہ بہت ڈرا سہما ہوا تھا کیونکہ اسے لگ رہا تھا کہ عالم دین آ گئے ہیں یہ کہیں مجھے ڈانٹیں نہ کہ یہ تو کیا کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے 1962 اور 72 کے دور کے فلمی اداکاروں کے قصے اسے سنائے کیونکہ کالج کے زمانے میں نے سب کچھ کیا ہے تو وہ مجھ سے متاثر ہوا بہت۔ جس کے بعد میں نے کہا مجھے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ آپ کے پاس صرف آدھا گھنٹہ ہے تو ہمارا ملاقات کا وقت تو ختم ہو گیا تو وہ کہنے لگے کہ نہیں آپ آئیں کھانے کی میز پر چلتے ہیں۔

اب جب وہ پر سکون ہو گیا تو میں نے کہا کہ آپکو نبی پاکﷺ کا حج مبارک کا قصہ سناؤں تو اتنا بڑا اداکار کہتے ہوئے کہا جی جی کیوں نہیں۔ پھر جب اس بھارتی اداکار کو میں نے بات سنانی شروع کی تو وہ ا گھنٹے سے زائد بنا ہلے جلے سنتا رہا ہے۔ اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں زندگی میں کسی سے متاثر نہیں ہوا جتنا آپ سے ہوا ہوں۔

اس کے علاوہ مولانا صاحب نے یہ بھی کہ کہ اس سے ملے ہوئے ابھی کچھ ہی وقت ہوا تھا کہ مجھے فون آگیا مولانا صاحب آپ نے میری فلم تلاش کیلئے دعا کرنی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے۔ جس پر میں بہت ہنسا اور تبلیغ میں بیٹھے ہوئے 10 اور علماء سے پوچھا کہ میں اسے کیا جواب دوں جس پر وہ کہنے لگے کہ آپ سے کہا اس کا تو آپ ہی جواب دیں۔

یہی نہیں اس بات کا کیا جواب دوں یہ سوچتے ہوئے ہی ایک دن نکل گیا، اگلے دن عصر کے وقت وضو کرتے ہوئے اللہ پاک نے دل میں ایک بات ڈال دی تو اسی وقت اداکار عامر خان کو میسج کیا اور ساری بات بتا دی، جس پر وہ کہنے لگے جی جی میں سمجھ گیا آپ کی بات۔

مزید یہ کہ کچھ دنوں بعد دوبارہ ان سے موبائل فون پر ہی رابطہ ہوا تو کہنا لگا کہ آپ کی دعا سے میری فلم کامیاب ہو گئی، تو طارق جمیل کہتے ہیں کہ میں نے اسی وقت اللہ پاک سے کہا کہ یا اللہ میں نے نہیں کی دعا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts