میت کو پہلے غسل دیا جائے گا اور پھر ۔۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں کیا کیا جائے گا؟ حیرت انگیز معلومات سامنے آ گئیں

image

ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ان کی یاد میں سوگ منا رہے ہیں، ساتھ ہی کئی ممالک نے ایک دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی آخری رسومات کے بارے میں بتائیں گے۔

برطانوی شاہی خاندان میں بادشاہ اور ملکہ کی موت کی تیاری کئی ماہ پہلے سے ہی کی جاتی ہے، لیکن ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کچھ حد تک مختلف ہوں گی، رسومات ان کے والد کنگ جارج چھ کی طرح نہیں ہوگی۔

ظاہری طور پر جو سب سے پہلی نشانی اور تیاری کی جاتی ہے، وہ یہ جب کبھی ملکہ یا بادشاہ کا انتقال ہوتا ہے، آخری رسومات ادا کرنے اور موت کے اعلان کے طور پر لندن برج دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے، اس بار بھی ایسا ہی ہوا، جو اس بات کی نشانی تصور کیا جاتا ہے، آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔

آخری رسومات کے طور پر نئے بادشاہ کنگ چارلس تھری پورے برطانیہ کا دورہ کریں گے، جو آخری رسومات کا حصہ ہیں، اسی دوران برطانوی کیبنٹ اور وزیر اعظم سینٹ پینکراس اسٹیشن پر ملکہ کے تابوت پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

اس کے بعد ٹرین کے ذریعے ان کے جنازے کو سینٹرل لندن اسٹیشن لایا جائے گا۔ ملکہ کو لے کر جلوس کی صورت میں یہ قافلہ بکنگھم پیلس سے ویسٹمنسٹر تک تین دن کے عرصے میں پہنچے گا۔

اس کے بعد 23 گھنٹوں کے لیے ملکہ کے کوفن کو جسے catafalque کہا جاتا ہے، اسے ویسٹمنسٹر ہال میں رکھا جائے گا۔ جبکہ آخری رسم صبح کے 10 بجے ویسٹمنسٹر ابیی میں ادا کی جائیں گی۔ اس دوران قوم دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ملکہ کو خراج تحسین پیش کرے گی، یہ سب سینٹ جیورج چیپل جو وینڈسر کیسٹل میں ادا کی جائے گی۔جس کے بعد بالآخر ملکہ کو کنگ جیورج چھ میموریل چیپل میں دفنایا جائے گا۔

اس دوران ملکہ کے گھر والے اور شاہی خاندان کے افراد سیاہ رنگ کے کپڑے زیب تن کریں گے۔ دوسری جانب میت کو شاہی طور طریقے سے صاف ستھرا کیا جائے گا، ان کی میت کو بھی شاہی خاندان کے طور طریقے کے مطابق ہی نہلایا جائے گا، اور تیار کیا جائے گا۔

بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپس کی تدفین اگرچہ ان کے انتقال کے کچھ دن بعد شاہی خاندان کے قبرستان میں ہوچکی ہے۔ لیکن برطانوی اخبارات کے مطابق شہزادہ فلپس کے تابوت کو رائل والٹ آف سینٹ جارجز چیپل سے اس وقت دوبارہ نکالا جائے گا جب ان کی بیوی اور ملکہ کی تدفین کی جائے گی اور اس کے بعد شہزادہ فلپس کے تابوت کو ملکہ کی قبر کے ساتھ دوبارہ دفنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts