کراچی والے دوبارہ بارش کے لئے تیار ہوجائیں.. محکمہ موسمیات نے تیز آندھی اور بارشوں کی پیشن گوئی کردی

image

کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ماحول میں حبس اور گھٹن ہے۔ البتہ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہے۔ جنگ نیوز کی خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں بدین، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں آج اور کل آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ مشرقی بھارت میں موجود ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US