امی میں زندگی سے بہت تھک گیا ہوں ۔۔ نوجوان نے اپنی جان لینے سے پہلے والدہ اور بڑی بہن کے لیے دعا کی، خط وائرل

image

پاکستان میں ڈپریشن اور دماغی صحت کے حوالے سے اس حد تک سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے، لیکن یہ ڈپریشن کئی زندگیاں نگل چکا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جس کی زندگی ختم ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی تصاویر اور خط کافی وائرل ہے، جس میں احسن ملک نامی نوجوان نے اپنی جان لینے سے قبل ایک خط لکھا۔

احسن نے خط میں لکھا کہ ماں جی! مجھے معاف کر دینا، آپ سب کو بھائی، آپی کو اللہ اتنا خوش رکھے کہ میری کمی آپ سب کو محسوس نہ ہو۔ اللہ حافظ۔ اللہ مجھے معاف کردے، آمین۔

ایک نامعلوم تکلیف میں مبتلا احسن کا یہ خط اس کی رحلت کے بعد سامنے آیا، والدین اور گھر والوں کے لیے یہ لمحہ کسی قیامت سے کم نہ تھا۔ احسن نے مزید لکھا کہ بہت تھک گیا ہوں زندگی سے، اس لیے خود کو اللہ کے پاس لے کر جا رہا ہوں، ماما جی وقت ہو گیا ہے، میرا اللہ حافظ!۔

احسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک شعر بھی لکھا کہ اب خوشی دے کر آزما مجھے ۔۔

ان غموں سے میں نہیں مرتا۔

تکلیف الفاظ ظاہر کر رہے ہیں کہ احسن کسی ایسی پریشانی اور مشکل میں مبتلا تھا، جو اسے اندر ہی اندر گھٹنے پر مجبور کر رہی تھی، اس کی پریشانی نے اس حد تک اس پر غلبہ حاصل کر لیا، کہ جوان جان نے خود ہی کی جان لینے پر خود کو تیار بھی کر لیا۔ اگرچہ واقعہ پرانا ہے، لیکن خط ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ڈپریشن ایک ایسا ہی مرض ہے جو کب ایک ہنستے ہوئے کھلکھلاتے ہوئے چہرے کو مرجھا دے، کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔ احسن تو اس دنیا سے چلا گیا، لیکن باقی دنیا میں ایک پیغام ضرور دے گیا ہے، کہ اس ڈپریشن، دماغی بیماری کو سنجیدگی سے لے کر اسے حل کرنے کی کوشش کریں، ٹھیک اسی طرح جس طرح کینسر، بخار، سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US