کسی نے اپنے نوکر سے کی شادی تو کوئی صفائی کرنے والے پر دل ہار بیٹھی ۔۔ ایسے منفرد جوڑوں کی شادی کی کہانی جو سوشل میڈیا پر آج وائرل ہو رہی ہیں

image

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منفرد شادیاں صارفین کی دلچسپی کو برھاتی ہیں۔ آج آپ کو ایسے منفرد جوڑوں کی شادیوں سے متعلق بتائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور سوچیں گے کہ آیا یہ رشتہ کیسے ہوگیا۔

خاتون ڈاکٹر کی صفائی کرنے والے آدمی سے شادی:

ایک خاتون ڈاکٹر جو ایک عام سے صفائی کرنے والے شخص پر اپنا دل ہار بیٹھی۔ خاتون ڈاکٹر کی شادی کی کہانی سوشل میڈیا پر اِن دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے۔اس غیر معمولی محبت کی کہانی نے انٹرنیٹ پر اپنی جگہ بنائی جب ایک لیڈی ڈاکٹر صفائی کے کام پر معمور شخص کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔

تحصیل اوکاڑہ کے پاکستانی قصبے دیپالپور سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی کہانی کے چرچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں۔

خاتون ڈاکٹر کشور صاحبہ کی شادی شہزاد نامی ایک سینیٹری ورکر سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی شخصیت کی بھرپور تعریف کرتی ہیں۔

ڈاکٹر کشور صاحبہ کا اپنے شوہر سے متعلق ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب شہزاد سے پہلی بار ملاقات ہوئی تو وہ چائے والے یا سینیٹری ورکر دکھائی نہیں دیئے تھے۔ وہ یہ جان کر حیران رہ گئی کہ وہ اپنا کاروبار چلاتے تھے اور ایک سادہ سے شخص ہیں۔

ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شہزاد کو اس لیے شادی کی پیشکش کی کیونکہ وہ اس کے ساتھ خوبصورت شادی کا موقع ہاتھ سے نہیں گنواناچاہتی تھیں۔

گھر کی مالکن کی نوکر سے شادی:

یہاں ایک انوکھا جوڑا حاضر ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک امیر گھر کی مالکن اپنے ملازم سے ہی شادی کرلیتی ہیں۔ سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹریو دیتے ہوئے 20 سالہ مسکان نے بتایا کہ میری 4 بھینسیں ہیں اور انہیں سنبھالنے والا کوئی نہیں ہوتا تھا جس کے بعد میں نے ایک ملازم رکھا۔ ملازم کا نام عامر ہے۔ مسکان نے بتایا کہ میں نے عامر کو ان کی ایمانداری کی وجہ سے انہیں اپنے گھر پر ملازم رکھا۔

25 سالہ عامر سے متعلق ان کی اہلیہ مسکان نے بتایا کہ یہ بھینسوں کو نہلاتے، صفائی کرتے ، ان کا دودھ نکالتے اور اسے فروخت کرنے جاتے تھے اور یہی ایمانداری مجھے بہت پسند آئی اور میں نے عامر سے شادی کی بات کی۔ پھر ایک دن عامر بھینسوں کے باڑے میں کام میں مصروف تھے تب میں نے ان سے اپنے دل کی بات کی اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتے ہیں تو عامر کافی دیرتک سوچ میں مبتلا رہے۔

مسکان کے شوہر عامر نے کہا کہ میں نے مسکان کی شادی کی پیشکش کر دیر تک سوچا پھر بہت سوچنے کے بعد میں نے حامی بھری۔ مسکان کا مزید کہنا تھا کہ عامر کی انتھک محنت کی وجہ سے بھینسوں نے دودھ بھی زیادہ دینا شروع کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US