شہری اپنا دفاع خود کرنے لگے ۔۔ 2 نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان کو انہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

image

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کی واردات دو نوجوانوں نے مل کر بہادری کے ساتھ ناکام بنا دی۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بینک سے نکلنے والے 2 نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان کو انہی کے اسلحے سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

یہاں یہ معاملہ بھی سامنے آیا ہے کہ مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری لوٹ کر لے گئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع بینک الحبیب سے 2 نوجوانوں ابرار اور فیضان نے 50 ہزار کی رقم نکلوائی تھی۔

دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور سنسان جگہ پر روک کر ان سے پیسے لوٹنے کی کوشش کی۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی تاہم ان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US