بول نہیں سکتا لیکن چہرے پر مسکراہٹ رہتی ہے ۔۔ کراچی کے ریستوران نے گونگا شخص آرڈر لینے آیا تو کسٹمر نے کیا کیا؟

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات اکثر وائرل ہو جاتی ہیں ایسا ہی کچھ ایک ایسے نوجوان کے ساتھ ہوا ہے جس کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور ریستوران نے اپنے ملازمین میں گویائی سے محروم افراد کو بھی روزگار کا موقع دیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پیج پر اس مشہور ریستوران سے متعلق ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ گلشن برانچ میں یہ نوجوان بڑے ہی پُر جوش اور بااخلاق طریقے سے اپنا کام سر انجام دے رہا ہے۔

اگرچہ نوجوان سننے اور بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لیکن پھر بھی آنے والے کسٹمرز کو مطمئن کرتا ہے، ہر وقت چہرے پر مسکراہٹ سجائے یہ نوجوان نے ہر ایک کے دل جیت لیے ہیں، جب خاتون نے اس نوجوان کی تصویر کھینچنا چاہی، تو اس پر بھی نوجوان نے خوشی خوشی رضامندی ظاہر کی۔

صارفین کی جانب سے ریستوران کے اس عمل کی تعریف بھی کی جا رہی ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن تصور کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US