اتنے بڑے اداکار کندھوں پر سامان رکھ کر بانٹ رہے ہیں ۔۔ ارطغرل غازی کے معروف اداکار سیلاب متاثرین کی کس طرح مدد کر رہے ہیں؟ دیکھیئے

image

مشہور ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اہم جنگجو عبدالرحمٰن کا مرکزی کردار نبھانے والے ترکش اداکار جلال پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان آکر سیلاب زدگان میں امدادی سامان خود اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیا اور ساتھ ہی پاک اور ترک دوستی کو بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

جلال آل نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار جلال کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے اس جذبے کو سراہا جا رہا ہے۔

جلال نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ بھی 2868 پر پاکستان ٹائپ کرکے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔

دیکھیئے ترکش اداکار کس طرح سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US