پیٹرول کی قیمت سے پریشان شہریوں کے لئے خوشخبری۔ کل 16 ستمبر سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں9.62 روپے کی کمی کا امکان ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول235.98 سے گر کر 226 روپے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد247.26 سے بڑھ کر250.30 تک جاسکتی ہے۔