کیا آخری معرکے کا وقت آگیا ۔۔ عمران خان نے کارکنوں کو تیاری کا حکم کیوں دیا؟

image

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں۔

خیبرپختونخوا کے پارٹی کارکنوں و رہنماؤں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا، کارکن کال کا انتظار کریں اورارکان اسمبلی مقامی قیادت کی مشاورت سے مارچ کی تیاری کریں۔

علاوہ ازیں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو تباہی سے بچانےمیں ناکام رہی۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts