کوئی بھی وقت ہو سموسہ کھانا نہیں بھولتے ۔۔ ایسی 7 مشہور شخصیات جو ہوٹل کے کھانے چھوڑ کر سڑک پر ملنے والے دیسی کھانوں کے شوقین کیوں ہیں؟

image

عام لوگ تو سڑک پر کھڑے ہو کر اپنی پسند کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں پر آیے آج آپکو ان مشہور لوگوں سے ملواتے ہیں جو ویسے تو مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں کھانا کھانا پسند کرتے ہیں پر سڑک پر ملنے والا ان کا پسندیدہ کھانا ہے۔

کترینہ کیف :

بھارتی فلمی دنیا کی سب سے خوبصورت حسینہ اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ تو نہیں کرتیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ تیز مصالحوں والا کھانا بھی پسند کرتی ہیں جیسا کہ یہ سڑک پر ملنے والے پایا اور کڑک پاو میں ان کی جان بستی ہے۔

ہریتک روشن:

اپنی شخصیت سے سب کو متاثر کرنے والے ہریتک روشن سموسوں کے دیوانے ہیں۔ وہ اپنی جم ٹریننگ کرنے سے پہلے جب ان کا دل ہو تو 1 درجن سموسے کھاتے ہیں۔

شنیر ا اکرم:

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا جو کہ ویسے تو آسٹریلیا سے تعلق رکھتی ہیں مگر اب مکم طریقے سے پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیسی فوڈ کھاتے ہوئے ایک وڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ۔اس میں وہ گول گپے، چنا چاٹ اور چکن رول کھاتے ہوئے نظر آئیں۔ اور یہ بھی کہا کہ بہت تیکھا ہے پر ہے مزیددار۔

شاہ رخ خان:

شاہ رخ جو کہ بادشاہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں یہ وہ اداکار ہیں جن کا گھر دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں مگر یہ بھی مہنگے ریسٹورنٹ کی بجائے سڑک پر ملنے والے چھولے بھٹورے کے دیوانے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اکثر سڑک پر اپنی من پسند ڈش کھاتے دیکھا گیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون:

بیوٹی کوئن دیپیکا کہتی ہیں کہ انہیں ساؤتھ انڈین کھانے بہت پسند ہیں، ہاں ان میں رسم رائیس (چاول) کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔

سلمان خان:

سب کے بھائی جان سلمان جن کی لوگ باڈی کے دیوانے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اپنا آدھے سے زیادہ دن جم میں ورزش کرنے میں گزارتے ہیں پر یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی کی کیفے نورانی کی بریانی ان کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

صونم کپور:

انیل کپور کی لاڈلی صاحبزادی صونم کپور ممبئی والوں کی طرح بہت زیادہ کھانوں کی شوقین ہیں۔ یہ ممبئی کے ہی گائی نیئر اسپتال کے قریب ملنے والی پاؤ بھاجی کی شوقین ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts