بحث میں ہارگئی تو زندگی جیت جاؤ گی ۔۔ رخصتی کے وقت والد کی بیٹی کو نصیحت نے سب کو جذباتی کر دیا

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ تو سب کو جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک رخصتی کے وقت باپ اور بیٹی کے پیار کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں والد اپنے لخت جگر ہو رخصت کر رہا ہے۔

سر پر شفقت بھرے ہاتھ رکھے والد بھاری دل کے ساتھ بیٹی کو رخصت تو کر رہا تھا، ساتھ ہی نصیحت بھی کر رہا تھا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

ویڈنگ گلیمز کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں دلہن کو رخصت کرتے وقت والد کہہ رہے تھے کہ کسی بھی بحث میں جیتنے کی کوشش مت کرنا، ہر بحث میں ہار جاؤگے، مگر زندگی جیت جاؤ گے۔ کبھی مت سوچنا کہ باپ کا گھر چھوٹ گیا، بابل کا گھر کبھی نہیں چھوٹتا ہے۔

ہمیں کوئی غم نہیں ہے رخصتی کا، میں وہ باپ ہوں، جو لوگوں کو روتا دیکھ رو دیا، ورنہ بیٹی رخصت کر کے بہت خوش ہوا تھا میں۔

والد کی بیٹی کے لیے محبت اور ان الفاظ میں بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار شادی میں موجود لوگوں سمیت صارفین کو خوب بھایا اور جذباتی بھی کر گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US