چار کروڑ کا میک اَپ: پنجاب حکومت پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی شدید تنقید

image

پنجاب حکومت پر مبینہ طور پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اعلیٰ بخاری کے میک اَپ کے لیے 4 کروڑ روپے کی فنڈ گرانٹ جاری کرنے کے دعوے نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید ردِعمل پیدا کر دیا ہے۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومتی نمائندے بارہا عوام سے ٹیکس کی ادائیگی کی اپیل کر چکے ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر عوام کے ٹیکس کے پیسے حکومتی شخصیات کی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیے جائیں تو یہ عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اس مبینہ اخراجات کو سابق وفاقی وزیر جنید صفدر کی شادی کی شاہانہ تقریبات سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جہاں پہلے ہی غیر معمولی انتظامات زیرِ بحث رہے ہیں۔ ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں کہ عوام سے سادگی اور احتساب کی اپیل کرنے والی حکومت خود اس اصول کی پاسداری کیوں نہیں کر رہی۔

حکومتی سطح پر تاحال اس مبینہ فنڈ گرانٹ کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم معاملے نے شفافیت، عوامی وسائل کے استعمال اور ترجیحات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

عوامی اور سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر واقعی خزانے سے اس نوعیت کے اخراجات کیے گئے ہیں تو مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے لائی جائیں اور ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US