پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ جاری ہی تھا تاہم سوشل میڈیا پر میمز کا ایک بازار گرم ہو گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی میمز کے بارے میں بتائیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کی شروعاتی اوورز سے ہی جاندار پرفارمنس پر انہی کی میمز وائرل ہو گئی ہے۔ اس میم میں شاہین عمران خان کے جگہ پر فوٹو شاپ کیے گئے ہیں۔
تاہم میم میں لکھا ہے کہ دیکھیں دیکھیں، غور سے دیکھیں، ابھی میں ایک بہت اہم وکٹ لینے جا رہا ہوں۔
ایک اور میم میں اسی امپائر کی میم بنائی گئی ہے جو کہ گزشتہ چند میچز میں پاکستانی صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا، اس میم ایک طرف حسب اللہ ہیں جو کہ مشہور سوشل میڈیا اسٹار ہیں تو دوسری جانب وہی امپائر ہیں۔
سنجے دت اس میم میں کچھ ایسی بات کہہ رہے ہیں، جو کہ پاکستانی صارفین کی ترجمانی کر رہی ہے۔ اس میم میں پاکستانی صارفین میچ میں ٹیم کی فیلڈنگ دیکھ کر حیران رہ گئے اور سنجے کے ڈائلاگ کاپی کر رہے ہیں کہ "تو بہت چینج ہو گئی ہے رے چنکی"۔
اسی طرح منا بھائی کا یہ سین بھی کافی دلچسپ ہے، جس میں صارف نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اسی ڈائلاگ کی ترجمانی ہے۔
بابو راؤ کا یہ مزاحیہ سین بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی عکاسی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ جسے دیکھ کر بھارتیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔