سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت کی خبر نے ابھی قوم کو صدمے سے نکالا نہیں تھا کہ اب ان کے اوپر کیے جانے والے بیہمانہ تشدد کی تصاویر نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ارشد شریف پر پمز اسپتال میں کیے جانے والے پوسٹ مارٹم میں کچھ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ارشد کی وائرل تصاویر میں ان پر مبینہ تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے ہیں۔ ان کی انگلیوں کے ناخن تک نکالے گے، ہتھیلی کی ہڈی کو بھی توڑا گیا اور جسم پر بھی سوراخ کے نشانات موجود ہیں۔
ان کی ان تکلیف دہ تصاویر کو دیکھ کر ان کی بیوہ جویریہ صدیقی نے بھی اپنے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ ٹوئیٹ میں جویریہ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اور کینیا سے کوئی انصاف کی امید نہیں ہے، یا اللہ آپ انصاف کریں، آمین۔