مشہور جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں طلاق کی خبریں پچھلے کئی دنوں سے سرگرم ہیں البتہ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے مشترکہ دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی ہوچکی ہے اور صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔
ثانیہ ملک اس وقت دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں جبکہ شعیب پاکستان میں ہیں اور ٹی ٹوئینٹی سیریز میں ایک چینل پر ایکسپرٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بھارتی چینل زی نیوز نے بتایا کہ شعیب ملک کی مینیجمنٹ ٹیم کے ایک رکن نے بھی اپنا نام سامنے نہ آنے کی شرط پر اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق ہورہی ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں البتہ شعیب اور ثانیہ نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کررہے ہیں البتہ ثانیہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ ڈالی ہے جسے میڈیا اور لوگ ان کی اور شعیب کی طلاق کی خبروں سے جوڑ رہے ہیں۔