امی بیٹھی تھیں اچانک گھر میں آگیا ۔۔ 5 سال بعد پاکستان آنے والے بیٹے نے خفیہ کیمرے لگا کر والدین سے ملا تو کیا ہوا؟ دیکھیے جذباتی مناظر

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ تو اس حد تک جذباتی ہوتی ہیں کہ سب کو رُلا بھی دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں نوجوان کینیڈا سے پاکستان آیا، لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ نوجوان 5 سال سے اپنی ماں سے دور زندگی گزار رہا تھا۔

لیکن جب پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو نوجوان نے گھر والوں کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور پھر ہوا کچھ یوں کہ نوجوان نے پردیس سے گھر آنے کی خبر کسی کو نہ کی اور انہیں گھر پہنچ کر ہی ان کی خوشی دوبال کرنے کا پلان بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اس حد تک پُرجوش ہے کہ ائیر پورٹ سے لے کر گھر پہنچنے تک ویڈیو بنا رہا ہے، جیسے ہی گھر کے گیٹ پر پہنچا تو نوجوان سے رہا نہ گیا اور پیچھے مُڑ کر دیکھنے لگا جیسے کہ اب اس سے یہ صبر برداشت ہی نہیں ہو رہا تھا۔

تاہم نوجوان نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو سامنے ہی ماں کو پایا، ماں نے جیسے ہی لخت جگر کو دیکھا تو چہرے پر تو حیرانی کے تاثرات تھے وہ خوشی میں بدل گئے۔

ماں کو لگا کہ شاید کوئی اجنبی آیا ہے، مگر اپنے بیٹے کو دیکھ کر ماں سے رہا نہ گیا اور گلے لگا لیا۔ یہ خوشی تمام خوشیوں پر بھاری تھی کیونکہ والدہ کے لیے اپنے بیٹے سے ملاقات وہ بھی 5 سال بعد، یہ لمحہ اس کے لیے کسی پُرسکون لمحے سے کم نہ تھا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور اس نوجوان کو خوش قسمت قرار دے رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US