“سنسان سڑک پر گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا تو پیچھے سے نوجوان کی آواز آئی کہ سر میں آپ کو پیٹرول لا دیتا ہوں“
یہ کہنا ہے شہر کراچی کے ایک ایسے شہری کا جن کا کچھ دن پہلے پیٹرول ختم ہونے پر اجنبی نوجوان نے فرشتہ بن کر مدد کی ۔ سوشل میڈیا پر ملک عمران کے نام سے لکھی گئی اس وائرل پوسٹ میں وہ کہتے ہیں
پیٹرول لا کر دیا اور پیسے بھی نہیں لیے
“گزشتہ رات میں لیاری ایکسپریس وے سے سہراب گوٹھ کی جانب آرہا تھا اچانک میری گاڑی کا فیول ختم ہوگیا, جائے وقوعہ پر سناٹا بہت تھا میں نے لیاری پولیس کا 40 منٹ تک انتظار کیا لیکن کوئی نا آیا, اچانک سے یہ بھائی نمودار ہوا اور کہنے لگا سر میں آپکو پٹرول لادیتا ہوں میں نے اس پر بھروسہ کیا اور 25 منٹ بعد یہ بھائی 5 لیٹر پٹرول لے آیا, واپسی پر میں نے پیسے دینا چاہے تو وہ لینے سے بھی انکار کردیا, یہ گمنام شخص کون تھا یہ نہیں معلوم, یہی گمنام لوگ اس شہر اور ملک کے اصل ہیروز ہیں جو گمنامی میں نیکیوں کے کام خاموشی سے کرتے ہیں۔ زندہ باد نوجوان“
قیمتی موبائل کیسے لوٹایا؟
ایسا ہی خوبصورت واقعہ کراچی کے ایک دوسرے شہری کے ساتھ پیش آیا جس میں رکشہ میں سفر کرتی ان کی بہن کا موبائل کھو گیا تھا البتہ جس شخص کو ان کا قیمتی موبائل ملا اس نے ایمانداری کے ساتھ فون واپس کردیا۔ نوجوان کی تصویر دیکھیں
ان 2 خوبصورت واقعات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ دنیا میں جہاں برائی ہے وہیں اچھائی اور نیک لوگ بھی زندہ ہیں۔ جہاں ہم لوگوں کی غلطیوں پر تنقید کرتے ہیں وہیں ان کے نیک عمل کو بھی سراہنا چاہیے۔ ان دونوں پوسٹس میں شہریوں کی مدد کرنے والے نوجوانوں کے بارے میں تفصیل تو نہیں لکھی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے پرخلوص شہری نہ صرف اپنے شہر کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے عظیم سرمایہ ہیں۔