سردیاں آتے ہی جہاں معمولات زندگی کچھ حد تک متاثر ہوتی ہے، وہیں گھروں میں گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر بھی سب کو پریشان کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کی توجہ تو حاصل کی ہی وہیں صارفین کو مزید پریشان کر دیا ہے، کیونکہ گیس کی عدم فراہمی میں اب شہری نئے طریقے کار نکال رہے ہیں۔
گیس کے اوقات کار بھی تبدیل ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں شدید اذیت کا سامنا ہے، خواتین کو کھانا بنانے میں، فیکٹریز کام جاری رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سب میں صحافی فرضانہ علی کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، ساتھ ہی خاتون صحافی نے لکھا کہ کُرک کے علاقے ٹیری یونین کونسل کے رہائشی گیس بھروانے پلاسٹک کے تھیلے لے آئے۔
سفید رنگ کے تھیلے کچھ اس طرح تھے کہ ان سے گیس کا آر پار ہونا آسان نہ تھا، تاہم انہیں رسی باندھ کر شہری لے جا رہے تھے۔
جہاں اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بھی حیران ہو گئے وہاں پریشان بھی ہوئے کیونکہ اس طرح گیس لے کر جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے، تاہم شہریوں کی جانب سے گیس نہ ملنے کی شکایت کے ساتھ ہی نئے راستے بھی نکالے جا رہے ہیں۔