پاکستان میں ان دنوں شادی کا رجحان چل رہا ہے، ساتھ ہی اب سابق وزیر اعظم کے بیٹے سے متعلق بھی خبر سامنے آ رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر دبئی کی شہزادی ماہرہ سے متعلق ایک خبر کافی وائرل ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان کو دل دے بیٹھی ہیں۔
کیپیٹیل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے کنگ شیخ محمد بن راشد کی بیٹی شہزادی ماہرہ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ان کے بڑے بیٹے سے متعلق پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ سلیمان کو پسند کرتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سلیمان ماہرہ سے دو سال چھوٹے ہیں۔
شہزادی ماہرہ دنیا کی امیر ترین شہزادیوں میں شامل ہیں، جبکہ انہیں مہنگے ترین گھوڑے اور گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے۔ دوسری جانب سلیمان خان ہیں، جو کہ خاموش طبیعت کے مالک ہیں، ساتھ ہی وہ عام زندگی گزارتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی محبت اور رشتے سے متعلق بھی بازگشت ہو رہی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ جبکہ یہ خبر بھی پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔