بچوں کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے ۔۔ 102 بچوں کا باپ جس کی 12 بیویوں نے کیسے اسے پریشان کر دیا؟

image

اکثر لوگوں کو زیادہ بچوں کی خواہش ہوتی ہے خاص طور پر ایسے لوگوں کو جن کے بچپن میں زیادہ بہن بھائی نہ رہے ہوں۔ یوگنڈا کے 67 سالہ شہری مزی موسیٰ ہسایہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لئے انھوں نے 102 بچے پیدا کیے۔ البتہ ان انھوں نے مزید اولاد کی خواہش چھوڑ دی ہے۔

مزی موسیٰ کہتے ہیں کہ ان کے والد نے 2 شادیاں کیں اور ان کے کل 2 ہی بچے ہوئے۔ ان کے علاقے میں بچوں کی اتنی کمی تھی کہ لگتا تھا قبیلے کی نسل ختم ہوجائے گی۔ اسی وجہ سے مزی نے کثرت اولاد کا سوچا تاکہ اپنی نسل کو مضبوط بنا سکیں۔

پہلی شادی کب کی؟

مزی کافی غریب تھے لیکن انھوں نے بہت محنت کی اور امیر ہوگئے۔ ان کی پہلی شادی 1971 میں ہوئی جب وہ صرف 16برس کے تھے اور ان کی 12 بیویاں ہیں۔ 102 بچے اور بچیوں کے علاوہ ان کے 568 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ البتہ اب ان کی 6 بیویاں انھیں چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

مزید بچے کیوں نہیں پیدا کرنا چاہتے؟

مزی کہتے ہیں کہ کاروبار میں ہونے والے نقصانات کی وجہ سے وہ بچوں کی پرورش نہیں کرپارہے اسی وجہ سے ان کی بیویوں نے بھی انھیں چھوڑ دیا اور اسی لئے وہ مزید بچوں کا ارادہ چھوڑ کر اپنے بچوں کی پرورش کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US