دلہن اپنی رخصتی پر اتنا روئی کہ ۔۔ بھارت میں شادی کی تقریب میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا ؟

image

برصغیر میں دلہنوں کا اپنی رخصتی کے وقت غمزدہ ہونا اور رونا ایک فطری عمل ہے۔ کیونکہ اس وقت وہ اپنے والدین، بہن بھائیوں اور گھر کو چھوڑ کر ایک نئے گھر جارہی ہوتی ہے جہاں اس کے لیئے سب کچھ نیا ہوتا ہے۔ لیکن ضرورت سے زیادہ رونا دھونا جہاں لوگوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیتا ہے وہیں یہ صحت کیلیئے بھی خطرناک ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا جہاں لوگوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب ایک نوبیاہتا خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ رخصتی سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اڑیسہ کے سون پور ضلع کے گاؤں جولنڈا میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب دلہن کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

تقریب میں موجود عینی شاہدین کے مطابق، شادی کی رسومات کے بعد جب اس کے والدین اسے اس کے سسرال بھیجنے کی تیاری کر رہے تھے، تب روزی مسلسل روتی رہی اور بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی۔ روزی کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے اس کے ہاتھوں کی مالش کرکے اور اس کے چہرے پر پانی چھڑک کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی۔

لیکن جب اس کے گھر والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو روزی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہارٹ اٹیک کی وجہ جاننے کیلیئے جب اسکا پوسٹ مارٹم ہوا تو، نتیجے نے سب کو حیران کردیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ، "رخصتی کے وقت لڑکی کے مسلسل زار و قطار رونے کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا۔" دلہن کی شناخت گپتیشوری ساہو عرف روزی کے طور پر کی گئی ہے۔

گاؤں کی ایک رہائشی نے کہا کہ، روزی حال ہی میں پریشانی کا شکار تھی کیونکہ اس نے چند ماہ قبل اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ یہ اس کے ماموں کے خاندان اور کچھ سماجی کارکن تھے جنہوں نے شادی کا اہتمام کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US