پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے ساتھ ملنے کا محبت بھرا انداز سب کو بھا جاتا ہے۔
ہمیشہ دوسروں سے مسکرا کر گفتگو کرنے والے کھلاڑی محمد رضوان کی آج کراچی میں اپنے مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پسند کی جا رہی ہے۔
محمد رضوان نے اوکاڑہ سے آئے اپنے ایک فین سے ملاقات کی۔ اپنے مداح سے ملنے کے خوبصورت انداز سے انہوں نے لوگوں کے دلوں میں مزید محبت بڑھا دی۔
محمد رضوان کا فین موٹر سائیکل پر خاص طور اوکاڑہ سے کراچی پہنچا جہاں مداح اعجاز احمد نے ملاقات پر ان کو ایک تصویر بھی تحفے میں دی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اعجاز احمد کو قمیض پر آٹوگراف بھی دیا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔