40 انچ کی مونچھیں۔۔ اتنی بڑی مونچھیں رکھنے والا یہ شخص کون ہے؟

image

“اپنے گاؤں جاتا ہوں تو عورتیں بچوں کو میرے نام سے ڈراتی ہیں۔ میری مونچھیں ہی میری پہچان ہیں اور ان کا میں بہت خیال رکھتا ہوں۔“

یہ کہنا ہے سکردو کے علاقے کچورا سے تعلق رکھنے والا محمد افضل کا جو پہلے فوج میں تھے اور اس کے بعد پولیس کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ محمد افضل پاکستان میں سب سے بڑی مونچھیں رکھنے کے دعویدار ہیں اور کیوں نہ ہوں۔ محمد افضال کی مونچھوں کی لمبائی 40 انچ ہے لیکن اس کے لئے انھیں بڑی محنت کرنی پڑی۔

انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد افضال نے بتایا کہ انھوں نے 2000 سے مونچھیں رکھنی شروع کیں اور 2010 تک ان کی مونچھیں 40 انچ کی ہوگئیں تب سے اب تک ان کے لئے مونچھوں کا ایک ایک بال قیمتی ہے۔

اپنی مونچھوں کی حفاظت کے لئے محمد افضال نہ صرف مچھلی اور اخروٹ کے تیل سے مالش کرتے ہیں بلکہ سری پائے مچھلی کے انڈے اور بکری کی ران کے اندر سے نکالا گیا گودا بھی کھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر خوراک اچھی نہ ہو تو بال پتلے اور جھڑنے لگتے ہیں۔ اپنی مونچھوں کی خوبصورتی کے لئے محمد افضال ماہانہ 10 ہزار خرچ کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US