ٹائر اوپر ہیں پھر بھی چل رہی ہے۔۔ سوشل میڈیا پر الٹی چلنے والی گاڑی کی دھوم

image

گاڑی کسی بھی قسم کی ہو اس کے ٹائر ہمیشہ نیچے ہوتے ہیں کیوں کہ ان کی مدد سے ہی تو گاڑی چلتی ہے۔ لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ایسی حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر لوگ سوال پوچھنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ آخر یہ گاڑی الٹی کیسے چل رہی ہے۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو دیکھنے کے بعد تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ یہ گاڑی بنی ہی کچھ اس انداز میں ہے کہ لگتا ہے کہ الٹی چل رہی ہے مگر اسے چلانے والا عام انداز میں بیٹھا ہے۔

دراصل اس گاڑی کے مالک نے جان بوجھ کر گاڑی کی ڈیزائننگ اس طرح کی ہے کہ لگتا ہے گاڑہی الٹی ہے۔ کیوں کہ ٹائر بھی اوپر کی جانب ہیں اس کے علاوہ کھڑکیاں اور ہینڈل کو بھی الٹا کر کے لگایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US