سوشل میڈیا پر دلچسپ اور عجیب و غریب معلومات تو بہت ہیں، تاہم اس سب میں کچھ ایسی ہوتی ہیں جس کے بارے میں صارفین جان کر حیران رہ جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کے کچھ علاقے ایسے ہیں، جہاں پیری اور مریدی کا نظریہ کافی طاقتور ہے، اپنے پیر سے محبت کا نرالا انداز مریدوں کو سب سے الگ بنا کر پیش کرتا ہے۔
لیکن اسی اثناء میں کچھ ایسے مرید بھی ہیں، جو کہ ٹریکٹر کو اہمیت دیتے ہیں، سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ضلع چکوال میں ایک ایسا مزار بھی موجود ہے، جسے پیر ٹریکٹر شاہ کے مزار سے یاد کیا جاتا ہے۔
لال رنگ کا ٹریکٹر ویسے تو عام ہی معلوم ہوتا ہے، لیکن اس بوسیدہ ٹائر، خراب انجن، اور زنگی ہوئی باڈی اس بات کی گراہی دیتی ہے، کہ یہ کئی سال سے اسی مقام پر کھڑا ہے۔
لیکن اس کی وجہ شہرت مزار ہے، جو کہ پیپ ٹریکٹر شاہ کے مزار کے طور پر مقبول ہے۔ اس مزار کے چاہنے والے یہاں آ کر کر منتیں، مرادیں بھی مانگتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس ٹریکٹر پر سبز رنگ کا کپڑا بھی چڑھایا گیا ہے۔
وہ کپڑا جو عام طور پر مزاروں پر رکھا جاتا ہے، وہ اسی ٹریکٹر پر رکھا گیا ہے، ساتھ ہی ایک ڈنڈا بھی لگایا ہے، جس پر ڈوریاں باندھی گئی ہیں۔
عام انسان کے لیے تو یہ محض حیرانی اور کمزور ایمان کی نشانی ہی تصور کیا جاتا ہے، تاہم اس مزار کے چاہنے والے اسے خاص اہمیت دیتے ہیں۔