اکثر والدین جب کبھی بچوں سے دور ہوتے ہیں، تو ان کی راہ تکتے اور انہیں یاد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جب کچھ تو ایسے ہوتے ہیں، جن کے بچے انہیں اچانک گھر آ کر حیران کر دیتے ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی بیٹی کے بارے میں بتائیں گے، جو کئی ماہ بعد گھر آئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ایسی وائرل ہے، جس میں ایک بیٹی جو کئی ماہ سے امریکہ میں موجود تھی وہ گھر آ گئی۔
لیکن گھر پہچنے کی اس ویڈیو کے بارے میں بتانے سے پہلے یہ بات جاننا بھی ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو لاکھ فون کال کر کے، ویڈیو کال کر کے انہیں دیکھ کر بات کر کے تسلی لے لیں، لیکن وہ اطمینان اور سکون انہیں میسر نہیں آتا ہے جو کہ وہ اپنے لخت جگر کو سامنے دیکھ کر محسوس کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی صارفین کو بتا رہی ہے کہ میں گھر ایک سال بعد واپس اپنے گھر امی ابو کے پاس جا رہی ہوں، اس حوالے سے وہ خوش تو تھی ہی ساتھ ہی والدین کے تاثرات کے حوالے سے کافی تجسس میں مبتلا تھی۔
اور پھر بیٹی نے خفیہ کیمرے کو آن کر کے دروازہ بجایا، سامنے آنکھیں ملتے ہوئے والد نے جب بیٹی کو دیکھا تو گلے لگا لیا، لیکن والد کے انداز یوں معلوم ہو رہا تھا کہ وہ اتنے زیادہ خوش نہیں ہیں۔
چہرے سے سخت دل، اور برہم شخص معلوم ہونے والا یہ شخص بھی بیٹی کو دیکھ کر پگھل گیا، اگرچہ والد نے اُس طرح جذباتی طور پر اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا جس کی بیٹی اور صارفین سب ہی امید لگائے ہوئے تھے، تاہم والد کی آنکھوں میں موجود ایک چمک صاف دکھائی دے رہی تھی۔
ساتھ ہی والد نے بیٹی کو اپنے الگ نہیں ہونے دیا، یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جنگل کا شیر ضرور ہے، مگر ایک کمزوری ہے جو اس کی بیٹی ہے۔
اس ویڈیو نے جہاں صارفین کے دل موم کر دیے ہیں، وہیں ایک سخت دکھائی دینے والے والد کی محبت کو بھی خود دکھایا ہے۔