دوست کو موت کے منہ سے لانے والا دوست ۔۔ ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر جان بچانے والے دوست کی ویڈیو وائرل، دیکھیے

image

اکثر کہا جاتا ہے کہ دوست وہ ہوتا ہے جو کہ مشکل وقت میں بھی ساتھ دے، لیکن اگر ایک دوست آپ کو موت کے منہ سے بھی بچالے، تو سمجھ جائیں آپ خوش قسمت ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی خوش قسمت شخص کے بارے میں بتائیں گے۔

ممکنہ طور پر دوست معلوم ہونے والے ان اشخاص کی ویڈیو نے سب کی دلچسپی حاصل کر لی ہے، پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے حادثے کے بعد کی اس ویڈیو نے سب کو حیران بھی کر دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ خلیجی ریاست کی ممکنہ سڑک معلوم ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کار کھائی میں گرنے والی تھی جب کہ آس پاس لوگ گاڑی میں موجود ایک شخص کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گاڑی کھائی میں گرنے کو تھی، لیکن اندر موجود مسافر باہر نہیں نکل پا رہا تھا کیونکہ گاڑی زرا سا ہلنے کی وجہ سے بھی سرک رہی تھی، جس کے باعث مسافر کو باہر نکالنے میں مشکل ہو رہی تھی۔

اسی صورتحال میں چند نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسافر کو بچانے کی کوشش کی، ہاتھ سے ہاتھ تھام کر ایک دوسرے پر بھروسہ کر کے ایک دوسرے شخص کی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہی بھروسہ تھا، جو انہیں قریب لا رہا تھا، اسی بھروسے کی بنا پر گاڑی می موجود شخص کی امید بھی بڑھ گئی، اور پھر ہاتھ تھام کر گاڑی سے باہر جیسے ہی نکلا تو گاٹی کروٹیں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری۔

ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے صارفین دوستوں کی دوستی سمجھ رہے ہیں، تاہم اس ویڈیو سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ دوستی ہی تھی یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US