ہر اولاد کا یہ خواب ضرور ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ایک بار خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں ضرور دیکھے، اسی امید کے سہارے وہ جی رہا ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر صارف یہ دعا تو ضرور کر رہا ہے کہ اس کے والدین بھی اس خاص موقع کو خوب محسوس کریں۔
دراصل اس ویڈیو میں ایک گھرانے کو دکھایا گیا ہے، ایک بیٹی کو جو کہ اپنے والدین کو حج یا عمرہ کرانا چاہتی تھی، جس کے لیے بیٹی نے 2012 سے ہی پیسے جمع کرنا شروع کیے۔
2012 میں بیٹی نے 10 ڈالر جمع کیے، 2013 میں 50 ڈالر، 2014 میں 140 ڈالر، 2015 میں 300 ڈالر، 2016 میں 400 ڈالر، 2017 میں 300 ڈالر، 2018 میں 500 ڈالر۔ 2018 تک کو بیٹی اکیلے ہی پیسے جمع کر رہی تھی۔
اور پھر 2019 میں شادی ہو گئی، جس کے بعد شوہر نے پیسے جمع کرنا شروع کر دیے، 2019 میں 130 ڈالر، 2020 میں 170 ڈالر، اسی طرح 2021 میں 600 ڈالر، 2022 میں جب وہ خود بھی ماں بن چکی تھی تو بیٹی نے اپنی ماں کے لی 1400 ڈالر جمع کیے۔
ہر ماہ والدین سے چھپ کر پیسے جمع کرنے والی بیٹی کا یہ خواب اب پورا ہونے کے قریب تھا، جب وہ اپنے والدین کو حج یا عمرہ کرتے دیکھے، روضہ رسولﷺ اور خانہ کعبہ میں اپنے خوبصورت لمحات کو محسوس کرتا دیکھیں۔
ہوا بھی ایسا ہی، جب بیٹی اور داماد نے والدین کو اس خوش خبری کے بارے میں بتایا تو ایک ایسا منظر تھا، جس نے سب کو اشکبار کر دیا۔
اور پھر بوڑھے والدین کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ انہیں اللہ کے گھر حاضری کا موقع مل ہی گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر جذباتی ضرور ہو گئے۔