6 گھنٹے میں مکمل قران مکمل ۔۔ بغیر کسی غلطی کے اس نوجوان نے اتنے کم وقت میں کیسے قرآن مکمل کرلیا؟

image

قرآن کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ روزانہ اس کی تلاوت کرنے سے انسان کئی گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے کیونکہ قرآن کریم پڑھنے کے دوران ہم براہ راست اللہ سے بات کرتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کو قرآن کی تلاوت میں وقت لگتا ہے مگر کئی لوگوں کا اللہ کے کلام کو پڑھنے کا شوق اتنا ہوتا ہے کہ وہ ایک دن یا چند گھنٹوں میں اسے مکمل کر لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس سے قبل کئی ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہے کہ انہوں نے کم وقت میں قرآن پاک کو مکمل طریقے سے پڑھنے کا شرف حاصل کیا مگر اس مرتبہ ایک نوجوان سامنے آیا ہے جس نے 6 گھنٹے میں قرآن مکمل کیا۔

6 گھنٹے میں قرآن مجید مکمل کرنے والے نوجوان کا نام احمد مہر ہے جس نے بغیر کسی غلطی کے صرف 6 گھنٹے میں مکمل قرآن پاک کی تلاوت کی۔

اس لڑکے نے قرآن بنا کسی غلطی کے مکمل کیسے کیا یہ بات سب کے لیے حیران کن ہے۔

احمد مہر نامی لڑکے کا یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا جس کی تصویر بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چل رہی ہے۔

احمد مہر کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے اس حوالے سے تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US