برف باری کو ویسے تو ہر کوئی انجوائے کرتا ہے، لیکن کچھ منچلے ایسے ہوتے ہیں، جو کہ ہر لمحے کو خوشگوار بنانے اور اسے خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی دلچسپی حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ماں برف باری میں اپنے نوزائدہ بچے کو کھلا رہی ہے۔
نوزائیدہ بچے ویسے بھی کمزور اور حساس ہوتے ہیں، ٹھنڈ کے موسم میں انہیں جتنا بچایا جائے، اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ لیکن اس ماں نے الٹا ہی کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے بچے کو پہلے تو گود میں لیا اور پھر اچانک برف میں پھینک دیا، نوزائیدہ بچہ بھی برف کے اندر دھنس گیا۔
صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب بچہ برف باری کے اندر دھنس گیا، کیونکہ بچے کو سانس لینے میں بھی مشکل ہو سکتی تھی، اسی دوران والدہ نے بچے کو جب برف سے نکالا تو بچے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اسی طرح ایک اور ویڈیو میں ایک نوزائیدہ بچے کو دکھایا گیا ہے، جو کہ اپنی زندگی کی پہلی برف باری کو انجوائے کر رہا ہے۔
گلابی رنگ کا رومپر پہنا ہوا ہے، جو کہ اس نوزائیدہ بچے کی سردی سے حفاظت کر رہا ہے، لیکن والد بضد ہے، کہ کچھ ایسا ضرور کروں جس سے لگے کہ ہاں یہ میرا بچہ ہے۔
اور پھر والد نے بچے کو ٹھنڈی برف کے اوپر رکھ دیا، جس کے بعد برف پر بچے کی چھاپ چھوڑ دی۔ اگرچہ یہ اتنا خطرناک عمل نہ تھا جتنا اوپر والی ویڈیو میں والدہ نے کیا، لیکن اس ویڈیو نے بھی سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔