اکثر کہا جاتا ہے کہ چھوٹے اور نومولود بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے، ورنہ ان پر "اثر" ہو سکتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خوفناک ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی خوفناک اور آسیب زدہ گھر کی ویڈیو نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں ایک نومولود بچے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ایسے ہی گھر کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے اُس وقت سب کو حیران اور خوف میں مبتلا کر دیا، جب ایک کم عمر بچی اپنے کمرے میں اکیلی تھی۔
غیر معمولی طور پر بچی کو کوئی تنگ تو کر رہا تھا مگر نظر نہیں آ رہا تھا، چھوٹے سے بیڈ پر گڑیا رکھی تھی، باقی کھلونے بھی ساتھ ہی پڑے تھے مگر بچی بار بار بیڈ کے نیچے ہی تک رہی تھی۔
اور پھر اچانک بچی کو شاید کسی نے اپنے پاس بلایا، جس کے بعد وہ سرہانے کی طرف سے بیڈ کے نیچے کو ہو گئی، اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے کوئی بچی کو اندر کی جانب کھینچ رہا تھا۔
یہ ویڈیو برطانوی میڈیا کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ والد کی جانب سے خفیہ کیمرے کے ذریعے اس غیر معمولی حرکت کو دیکھا گیا، جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔