تیز رفتار زندگی میں ہم چیزیں استعمال تو کررہے ہوتے ہیں لیکن اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ ان چیزوں کے کچھ انفرادی حصے بھی ہوتے ہیں اور وہ اپنے اندر کئی فائدے بھی رکھتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو ان کے بارے میں ہی بتایا جائے گا۔
ٹوپی کے اوپر پوم پوم
سردی کی اونی ٹوپیوں پر لگا یہ پوم پوم دیکھنے میں تو کافی پیارا لگتا ہے مگر یہ حقیقت شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ پام پام کا مقصد صرف ٹوپیوں کی خوبصورتی بڑھانا نہیں ہوتا۔ صدیوں پہلے پانی کے جہاز میں سفر کرنے والے ملاح جہاز کی نچلی چھتوں سے اپنے سر کو بچانے کے لئے ٹوپیوں پر پوم پوم خاص طور پر سلائی کیا کرتے تھے۔
مائیکروویو کا سیاہ شیشہ
اس شیشے کے اوپر سیاہ سطح کو فیراڈے شیلڈ کہا جا ہے۔ یہ اوون کے اندر حرارت کے عمل کو تیز رکھنے اور لوگوں تک ان شاعوں کے مضر اثرات کو پہنچنے میں روکنے کا کام کرتی ہے۔
پیر کا انگوٹھا
پاؤں کے انگوٹھے کو انگریزی میں تھمب کہا جاتا ہے مگر اس کے لئے ایک مخصوص لفظ ہالکس موجود ہے۔ ہالکس کے بغیر کھڑے ہونا اور توزان قائم رکھنا تقریباً ناممکن ہے۔