6 مہینے میں 36 کلو وزن کم کرلیا۔۔ امبر خان کی بیٹی الیزے نے اتنی جلدی وزن کم کرنے کے کیا طریقے بتائے؟

image

“میں نے صرف 6 مہینے میں 36 کلو وزن کم کیا ہے۔ اس کی وجہ انٹرمیٹٹنٹ فاسٹنگ تھی۔ میں 18 گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتی تھی“

یہ کہنا ہے مشہور ٹی وی میزبان امبر خان کی بیٹی الیزے خان کا جنھوں نے حال ہی میں اپنا وزن بہت زیادہ کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ امبر خان نے اپنے ئوٹیوب وی لاگ میں الیزے کے وزن کم کرنے کے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

الیزے نے بتایا کہ جب انھوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور واپس آکر اپنا پروگرام یوٹیوب پر دیکھا تو وہاں اپنے موٹاپے پر تنقید نے انھیں دلبرداشتہ کردیا تھا جس کے بعد انھوں نے وزن کم کرنے کی ٹھانی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وہ وزن کم کرچکی تھیں جس میں وہ کچھ بھی نہیں کھاتی تھیں۔ اس لئے جتنی جلدی ان کا وزن کم ہوا تھا اتنی تیزی سے ہی ان کا موٹاپا پہلے سے بھی زیادہ بڑھ کر واپس آگیا تھا اس لئے اس بار انھوں نے انٹرمیٹٹنٹ فاسٹنگ کی۔

اس بارے میں الیزے نے بتایا کہ وہ رات کو کھانا کھاتی تھیں اور پھر اگلے دن دوپہر میں وہ کبھی کیلا یا پھر دودھ میں 2 سے 3 چمچ دلیہ ڈال کر کھاتی تھیں اور اس کے بعد جم چلی جاتی تھیں۔ الیزے نے بتایا کہ دلیہ کھانے کا مقصد ان کا یہ ہوتا تھا کہ جسم میں فائبر جائے کیوں کہ فائبر وزن نہیں بڑھاتا اور پیٹ بھی بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

جم سے واپسی کے بعد الیزے 45 منٹ تک کچھ نہیں کھاتی تھیں اور ڈیٹوکس جوس بنوا کر پیتی تھیں جس میں آدھا سیب، تھوڑا سا پودینہ اور کھیرا وغیرہ بنا کر پیتی تھیں۔ اس کے بعد وہ تھوڑا سا کھانا کھاتی تھیں اور پھر 18 گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتی تھیں۔ الیزے کا کہنا تھا کہ بغیر ڈائیٹنگ کیے صرف ورزش سے وزن کم کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے ورزش کے ساتھ ڈائٹنگ کرنی ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US