بیٹی سمجھ کر پالا مگر اولاد بیٹا بن گئی ۔۔ والد سے محبت کی وجہ سے قبر کیوں کھلوائی؟ مشہور شخصیات اور ان کے والدین کی محبت

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو افسردہ تو کر ہی دیتی ہیں، تاہم دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور شخصیات سے متعلق اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اکشے کمار:

اکشے کمار کا شمار بھارتی بالی ووڈ انڈسٹری میں تو خوب ہوتا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے بھی انہیں خوب یاد کیا جاتا ہے۔

اداکار اگرچہ کافی مقبول ہیں، تاہم ان کی نجی زندگی اتنی ہی خاموش اور میڈیا کی نظر سے اوجھل ہے۔ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی اداکارہ ہیں، لیکن ان کے دونوں بچے میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں۔

اکشے کمار کے بیٹے آرو سے متعلق بھارتی سوشل میڈیا پر کئی طرح کی قیاس آرائیاں بھی سامنے آ چکی ہیں، بیٹے کے بیمار ہونے اور نشہ آور ادویات کرنے کی افواہ گردش کر چکی ہے، لیکن اس سب میں اکشے کمار بیٹے سے متعلق خبروں پر افسردہ ہو جاتے ہیں۔

اپنے بیٹے سے متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میرا سائنس کا ٹیچر ہے جو کہ ہر دن کچھ نیا سیکھتا ہے اور پھر ہمیں بھی سکھاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بہت مختلف ہے، وہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اسے اپنے والد کی وجہ سے یاد کرے جبکہ وہ کی کو بھی یہ نہیں بتاتا کہ میں اکشے کمار کا بیٹا ہوں۔ اسے ہمیشہ ہی اپنی خود کی پہچان بنانے کا شوق ہے۔

شہباز شریف:

وزیر اعظم پاکستان اور مشہور سیاسی رہنما شہباز شریف بھی ایک والد، دادا اور بیٹے کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

تاہم پاکستانی میڈیا کے مطابق 2021 میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور ان کے داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کی خبر نے والد کو پریشان کر دیا تھا، کیونکہ نازوں سے پلی بیٹی کو گرفتار کرنا اور جیل میں رکھنا، والد کے لیے یہ سب دیکھنا قبول نہیں تھا۔

افغان شہری:

خالد حسینی افغانی نژاد امریکی ہیں جو امریکہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن ان کی پیدائش افغانستان کی ہے۔ افغانستان میں خالد بطور ناولسٹ، ادیب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

خالد حسینی اپنی بیٹی حارث سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ظاہر ہے بیٹیوں کو کون نہیں پسند کرتا، جو آخری وقت تک والدین کا سہارا بنے رہتی ہیں۔

لیکن خالد حسینی اس وقت حیران رہ گئے کہ جب ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی بیٹی جنہیں وہ بچپن سے لے کر آج تک پالتے آئے تو تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہیں، تیسری جنس بھی اسی معاشرے کا حصہ اور اللہ کی تخلیق ہے، جسے کم تر انسانی سوچ انسان ہی نہیں سمجھتی۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خالد نے بطور والد تصویر کا وہ رخ دیکھا کہ ان کی بیٹی نے کس اذیت کو عمر بھر برداشت کیا، خالد نے پوسٹ میں لکھا کہ جی ہاں، میری بیٹی حارث ایک ٹرانس جینڈر ہے۔ میں اپنی بیٹی پر فخر کرتا رہوں گا، کیونکہ اس نے ہمیں بہادری، حوصلہ اور ہمت سکھایا ہے۔

میری بیٹی کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جس طرح کا رویہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ اپنایا جاتا ہے، مگر میری بیٹی باہمت ہے

جنرل ضیاء:

سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کا شمار ان چند مسلم لیڈرز میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان کے حوالے سے اور شرعی قوانین کے حوالے سے توجہ حاصل کی۔ جنرل ضیاء الحق کے والد کی قبر نوتھیا قبرستان میں موجود تھی تاہم اب کے جسد خاکی کو اس قبرستان سے آبائی قبرستان زیارت غازی ولی محمد قبرستان متنقل کر دیا گیا۔

اہل خانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اُس قبرستان میں زمین سے نکلنے والا پانی قبروں کو خراب کر رہا تھا، جس کی وجہ سے خدشہ تھا والد کی قبر بھی متاثر ہوتی۔

عمران ہاشمی:

2014 میں آیان ہاشمی جب 3 سال کے تھے تو کینسر کے پہلے اسٹیج میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد والد نے فلم انڈسٹری کو وقتی طور پر چھوڑ دیا تھا، عمران یوں ہو گئے تھے کہ جیسے ان کی دنیا تھم سی گئی ہو، بیٹے کو اسپتال میں دیکھ کر والد ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔

لیکن ساتھ ہی عمران ہاشمی نے بیٹے اور خود کی اس جنگ میں ان کرداروں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اخلاقی طور پر اور شاید مالی طور پر بھی انہیں سپورٹ کیا۔

عمران ہاشمی بیٹے کی بیماری کے بعد تبدیل ہو گئے ہیں، اور اب وہ اولاد سے متعلق کافی حساس بھی۔

سرفراز احمد:

پاکستانی کرکٹ کی شان اور کراچی کا ایک روشن ستارہ سرفراز احمد بھی اپنی والدہ سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں۔

سرفراز بتاتے ہیں کہ جب تک امی سے بات چیت نہ کرلوں مجھے سکون اور تسلی نہیں ملتی ہے۔ اسی لیے ہمیشہ میچ کھیلنے سے پہلے ایک بار امی سے ضرور بات کرتا ہوں۔ اگر میرا نمبر نہیں لگتا تو بھائی بہن کے ذریعے ایک بار امی سے بات ضرور کرتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US