اسرائیل ہمارا ملک ہے اور ۔۔ پاکستان کی آخری یہودی فیملی اسرائیل تو چلی گئی، مگر مشکل میں کیسے پڑ گئی؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران ضرور کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی پاکستانی یہودی خاندان کے بارے میں بتائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا پر ان دنوں ایک پاکستانی یہودی خاندان کا کافی چرچہ ہو رہا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔

کراچی کے رہائشی ساجد اور فرح اپنے تینوں بچوں سمیت اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں مذہبی آزادی نہ ہونے اور جان کے خطرے کی وجہ سے اسرائیلی شہریت دی جائے۔

پاکستانی فیملی کراچی میں کئی سال سے رہائش اختیار کیے ہوئے تھی، تاہم اب جا کر انہیں یاد آیا کہ انہیں یہاں مذہبی آزادی نہیں ہے اور انہیں اپنے مذہب پر عمل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اہلیہ فرح بتاتی ہیں پاکستانی میں وہ ڈر کر رہ رہی تھیں، ہم آزادنہ طور پر مذہبی جذبات کا اظہار نہیں کر سکتے ہیں۔

ساجد اور ان کی فیملی نے کچھ عرصہ دبئی میں گزارا اور پھر اسرائیل کے ساؤدرن شہر میں بطور پاکستانی مہاجرین رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ساجد سیموئل کہتے ہیں کہ یہاں آ کر ہمیں یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر آ گئے ہیں۔

لیکن صورتحال اُس وقت بدل گئی جب اسرائیلی امیگرین حکام نے پاکستانی فیملی کی شہریت کی درخواست کو رد کر دیا۔ فیملی کے اٹارنی وکیل ٹامر ورشا کے مطابق یہ پاکستانی فیملی مارچ 2022 میں اسرائیل آئی اور یہاں آ کر مکمل طور پر یہودیت کو قبول کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

فیملی کے بچے یہودی طور طریقے کے مطابق پلے بڑھے ہیں، ان کا یہودی مذہب سے کافی لگاؤ ہے، حکام کی جانب سے اس لیے بھی درخواست کو رد کیا گیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ فیملی یہودی مذہب اور اسرائیلی طور طریقوں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔

ساجد کا تعلق ایک مسیحی گھرانے سے ہے، جبکہ ان کی اہلیہ فرح ایک یہودی خاندان میں ہی پلی بڑھی، ساجد اور ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہماری زمین ہے، اور ہم واپس جانے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US