دونوں کی آنکھیں نہیں .. پروفیسر جوڑے کی کہانی جس نے سب کو حیران کر دیا

image

“ویسے تو شادی کے بعد عام طور پر شوہر بیویوں کو باورچی خانے تک محدود کردیتے ہیں لیکن میرے شوہر جانتے تھے کہ مجھے پڑھنے کا کتنا شوق ہے اس لئے انھوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور میں نے پی ایچ ڈی کرلیا“

یہ الفاظ ہیں عائشہ کا جو دیکھ نہیں سکتیں لیکن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر عائشہ کے شوہر اویس بھی نابینا ہیں لیکن لاہور کے کالج میں پروفیسر ہیں۔ دونوں میاں بیوی دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے باوجود خوش گوار ازدواجی زندگی بسر کررہے ہیں۔

والدین کے مان نے بہت کچھ کروادیا

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اویس نے بتایا کہ عام طور پر کسی کے گھر میں معذور بچہ پیدا ہوجائے تو ماں باپ اس کا خیال تو رکھتے ہیں مگر عام بچوں کی طرح اس سے کوئی امید نہیں واپستہ کرتے جبکہ میرے اور عائشہ کے والدین کا کہنا تھا کہ عائشہ سمیت سب بچے میری پہچان بنیں گے۔ یہ ان کا بھروسہ اور دیا ہوا مان ہی تھا جس نے مجھ سے اتنا کچھ کروالیا۔

ایک اور بہن نابینا ہے

عائشہ نے بتایا کہ ان کا تعلق ملتان سے ہے ان کے والد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے جبکہ ان کی ایک اور نابینا بہن ہیں جو کہ پاکستان کی سفیر ہیں جبکہ بھائی جج ہیں۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے انھیں پڑھانے کے لئے بہت محنت کی تھی۔

عائشہ اور اویس کا کہنا ہے کہ معذور بچوں کو ان کے حال پر نہ چھوڑیں بلکہ اس بات کا یقین رکھیں کہ اللہ نے سب میں کوئی نہ کوئی خوبی رکھی یا صلاحیت رکھی ہوتی ہے۔ یہ ان کے والدین کی ہی محنت تھی کہ نہ صرف انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی بلکہ شادی کے بندھن کو بھی خوش اسلوبی نبھا رہے ہیں۔

شادی اور محبت

شادی کے بارے میں عائشہ نے بتایا کہ ہم نے پسند یا محبت کی شادی نہیں کی بلکہ اویس ان کے بھائی کے دوست تھے اور گھر والوں کی رضامندی سے ان کا رشتہ ہوا تھا البتہ شادی کے بعد دونوں میں بہت محبت ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

یوٹیوب چینل

عائشہ کہتی ہیں کہ انھوں نے حال ہی میں یوٹیوب چینل بنایا ہے تاکہ لوگوں کو اس بات کا شعور دیا جاسکے کہ کامیاب زندگی گزارنے کے لئے صرف ارادہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسمانی طور پر پر کوئی کمی آُ کا راستہ نہیں روک سکتی۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارے شاگرد کہتے تھے کہ آپ کی آواز دنیا تک پہنچنی چاہیے اسی لئے ہم نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US