تباہی بھی ہو گی اور بچے لیب میں بنائے جائیں گے پھر ۔۔ بابا وانگا نے 2023 کے لئے کیا پیشن گوئیاں کی تھیں؟

image

نئے سال کی آمد پر جہاں کچھ لوگ برجوش ہوتے ہیں وہیں کچھ لوگوں کو تخفظات بھی گھیر لیتے ہیں کہ جانے آنے والا سال ہمارے لئے کون سے مسائل لے کر آیا ہے۔ آج ہم بابا وانگا کی کچھ ایسی پیشن گوئیاں بتانے جارہے ہیں جو انھوں نے کئی دہائیوں پہنے 2023 کے لئے کی تھیں۔

بچے لیب میں پیدا ہوں گے

بابا وانگا کے مطابق اس برس بچوں کی قدرتی انداز میں پیدائش کے بجائے مصنوعی طریقے سے پیدا کرنے کا رجحان فروغ پائے گا۔ لوگ بچوں کو لیبارٹری میں تیار کروایا کریں گے۔ قدرتی طریقے سے بچوں کی پیدائش پر پابندی لگ سکتی ہے جبکہ بچوں کی خصوصیات، رنگ اور نسل کا انتخاب بھی والدین کے اپنے ہاتھ میں ہوگا۔

خلائی مخلوق کا حملہ

ایک پیشن گوئی کے مطابق کسی اور سیارے کی مخلوق زمین پر حملہ کرے گی جس سے بہت سے انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ یہ واقعہ دنیا کے طاقتور اور بڑے ملک میں پیش آسکتا ہے۔

پاور پلانٹ کا دھماکہ

کسی پاور پلانٹ میں دھماکہ ممکن ہے جس سے زہریلے بادل وجود میں آئیں گے اور مہلک بیماریوں کی وجہ بنیں گے۔ یہ بادل ایشیا پر اثر انداز ہوں گے اور بھارت اور آس پاس کے ممالک کو ان سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بابا وانگا کون ہے؟

واضح رہے بابا وانگا ایک نجومی خاتون کا نام ہے جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کی کی گئی پیشن گوئیاں 80 فیصد درست ثابت ہوچکی ہیں۔ البتہ بابا وانگا کی آخری پیشن گوئی 5059 کے لئے ہے جو دنیا کے خاتمے کے بارے میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US