مریض موت کے منہ میں جا رہا تھا مگر پھر بھی ۔۔ دعوت تبلیغ کی ایسی ویڈیو، جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے، دیکھیے وائرل ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور عجیب و غریب ویڈیوز تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، جس میں ایک مریض کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کہ انتہائی نگہداشت میں موجود ہے، جبکہ ساتھ ہی اسپتال کے عملے کا نوجوان موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کلمہ طیبہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھا رہا ہے۔

اسی دوران وہ اس نوجوان کی طرف دیکھتا ہے، جو کہ غالبا نرس معلوم ہوتا ہے، اس نوجوان نرس نے کلمہ طیبہ کو مریض کے بعد دہرانا شروع کر دیا۔

دراصل یہ مریض نوجوان کو اسلام کی دعوت دے رہا تھا اور اسی دوران اسے اسلام میں بھی داخل کر لیا، مریض کلمہ طیبہ پڑھ رہا تھا، حالانکہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے مریض کو سانس لینے میں بھی مشکل ہو رہی تھی، تاہم اس نے ہمت نہیں ہاری۔

ساتھ ہی نوجوان نے بھی مریض کے ساتھ ساتھ کلمہ کو دہرایا اور اس کی انگریزی ترجمہ بھی سمجھا۔

موت کے منہ میں جانے والا مریض آخری وقت میں بھی دعوت تبلیغ کا کام کر رہا ہے، یہ ہیں، وہ جملے جن کا صارفین بھی اظہار خیال کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US