دلہے میاں نے گاڑی شادی ہال میں ہی گھسا دی ۔۔ شادی کے دوران کار حادثات کی ویڈیوز وائرل، دیکھیے

image

شادی کا دن تو ہر انسان کی زندگی کا خاص ترین دن ہوتا ہے، لیکن اگر یہی دن خراب ہو جائے تو پھر شادی کا یہ دن مزید خاص ہو ہی جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں ایک دلہے کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑے کے ڈرائیور کو پتہ نہیں کیا سوجھی، اسپیڈ بڑھا کر دلہے کی گاڑی سے آگے لینے کی کوشش کی۔

لیکن جیسے ہی سائڈ مارنے کی کوشش کی، تو چنگچی رکشہ سامنے تھا، جس کی وجہ سے کرولا گاڑی کو فورا ڈرائیور نے موڑ دیا، گاڑی بے قابو ہوئی اور پھر پوری بارات کو ایک گاڑی کی وجہ سے رکنا پڑا۔

ایسے ہی ایک بارات کے ساتھ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب بارات کا قافلہ رواں دواں تھا کہ اسی دوران شروعاتی گاڑیاں رُک گئیں۔ جبکہ پیچھے سے آنے والے بلیک جیپ بریک لگانے میں تھوڑا دیر کر دی اور پھر ایک جیپ نے آگے کھڑی گاڑیوں کو بھی نہ بخشا، ایک گاڑی سے دوسرے سے لگی اور بارات کو بھی رکنا پڑ گیا۔

ایک ایسی ہی سفید گاڑی بارات کے قافلے میں موجود تھی، جو کہ سڑک پر خطرناک کٹس لیتے اور تیز رفتاری میں دکھائی دے رہی تھی۔

لیکن اکثر جلد بازی حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو جاتی ہے، ایسا ہی کچھ اس ڈرائیور کے ساتھ بھی ہوا، دلہا کی گاڑی کے آگے چلنے والی یہ گاڑی اچانک دوسری سمت سے آنے والے ٹریک پر چلی گئی، گاڑی بے قابو تھی اور سامنے تھا چنگچی رکشہ، سفید گاڑی اسی رکشے میں جا گھسی۔

ڈرائیور کی گاڑی کو تو نقصان ہوا ہی ساتھ ہی دلہے میاں کے ایک خوشگوار لمحات کے خواب کو بھی توڑ دیا تھا۔

ایک ایسا واقعہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جب شادی کی تقریب کے دوران جب خواتین رقص میں مگن تھیں، تو اسی دوران شادی کی تقریب میں کار گھس آئی۔

ہوا کچھ یوں کہ شادی ہال میں موجود خواتین بارات کے آنے کی خوشی میں محو رقص تھیں، ظاہر ہے کہ خوشی کا موقع ہے اور ایسے مواقع پر ہر ایک کے چہرے پر خوشی ہی ہوتی ہے۔

لیکن ممکنہ طور پر دلہے میاں کی گاڑی کے ڈرائیور کو کیا سوجھی، کہ گاڑی ہی ہال کے اندر لے آیا اور لایا تو لایا، گاڑی محو رقص خواتین کے اوپر چڑھا دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین بھی اس گاڑی کی زد میں آئیں، جبکہ دیگر بچے اور نوجوان بھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US