اس دنیا میں ایسے کئی لوگ ہیں، جو کہ پریشانی اور مشکلات میں کچھ اس طرح گم ہو جاتے ہیں، کہ اپنے آپ کو بھی بھول جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، کیونکہ ایک بوڑھے شخص کا بالکل رہن سہن ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک غریب اور کچرا چننے والے شخص کو ایک شہور ہئیر ڈریسر نے چن لیا، اور پھر انہیں اپنے سیلون لے جا کر ان کی خوب حجامت کی۔
عام طور پر کچرا چننے اور بھیک مانگنے والے افراد اپنا گزر بسر جس طرح کر رہے ہوتے ہیں، اس میں وہ اپنے اوپر خرچہ کرتے ہوئے کئی بار سوچتے ہیں، ایسا ہی کچھ اس بوڑھے شخص کے ساتھ بھی تھا۔
جس کے چہرے پر موجود داڑھی کے بال جو کہ اس بات کی ترجمانی کر رہے تھے کہ اس انہیں کٹوانے کا وقت ہو چکا ہے۔ اسی طرح سر کے بال بھی بڑھ رہے تھے، کان اور ناک کے بھی۔
ہئیر ڈریسر نے سب سے پہلے تو بزرگ کے بالوں پر اسپرے کیا اور ان کی حجامت کرنا شروع کی، لیکن حجامت سے پہلے چونکہ بال خراب تھے تو انہیں پہلے اچھی طرح دھویا اور پھر ان کی کٹنگ شروع کی۔
کٹنگ کے بعد داڑھی بنائی، کانوں کے بال تک صاف کیے، اس سب میں بزرگ کا ایک نیا چہرا سامنے آیا، جو کہ حیران کن تو تھا ہی ساتھ ہی توجہ طلب بھی۔
اس کے بعد ہئیر ڈریسر نے بوڑھے کے چہرے کے فیشل کا بھی بیڑا اٹھا لیا، پھر کیا تھا آنکھوں پر کینو کے چھلکے نما فیشل کریم، چہرے پر لوشن سمیت دیگر چیزوں کا استعمال کیا جس سے بوڑھے کا چہرا ہی بدل گیا۔
صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی، جب ہئیر ڈریسر نے بوڑھے شخص کو پینٹ کوٹ اور ٹائی پہنائی، جس کے بعد وہ مانگنے والا فقیر کم ایک پڑھا لکھا امیر شخص زیادہ لگ رہا تھا۔
ساتھ ہی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ باپ بیٹا ایک دوسرے سے بالآخر مل ہی گیا، عین ممکن ہے کہ یہ ہئیر ڈریسر اس بوڑھے شخص کا بیٹا ہو۔