گیس کا پریشر کم ہے گیزر آن نہیں ہوتا؟ سردیوں میں کم گیس پریشر میں گیزر کو لگاتار چلانے کا آسان طریقہ! نہ کوئی خرچہ نہ پریشانی

image

سردیوں میں سب سے بڑا مسئلہ نہانے کے لیے گرم پانی کا دستیاب ہونا ہوتا یے۔ سوئی گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گیس یا تو آتی نہیں اور آتی ہے تو اتنی کم کے گیزر کام نہیں کرتا۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسا طریقہ بتایا جائے گا جس سے گیس کتنی بھی کم ہو مگر آپ کا گیزر چلتا رہے گا۔

کم گیس میں گیزر کیسے چلائیں؟

سب سے پہلے اس کے تھرموکپل کو کھول کر الگ کرلیں اور پھر تھرموسٹیٹ میں لگا سیل باہر نکال کر اس میں سے اسپرنگ نکال دیں۔ اس سے گیس کا راستہ کھل جائے گا اور اب سیل واپس لگا کر اسکرو ڈرائیور سے سیل کو بند کردیں۔ اب تھرموسٹیٹ کو مکمل بند کردیں اور گیزر کے پیچھے دیا گیا گیس کا مین والو کھول دیں۔

دوبارہ گیزر کا چولہا جلانے کا طریقہ

اب آرام سے گیزر کھولیں اور چولہے کے پاس ماچس جلا کر لے جائیں دوسرے ہاتھ سے تھرموسٹیٹ کو کھولیں۔ آگ جل جائے گی۔ اب گیس کتنی بھی کم کیوں نہ آرہی ہو گیزر چلتا رہے گا اور گرم پانی ملتا رہے گا۔ البتہ گیس بند ہونے کی صورت میں گیزر کے چولہے کو دوبارہ جلانا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US