بیٹی جائے نماز پر لیٹ گئی ۔۔ بیٹیوں سے محبت کرنے والے اس والد نے نماز کیسے پوری کی؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

image

والد اور بیٹی کی محبت جہاں باپ کے لیے سب سے اہم اور قابل قدر ہوتی ہے، وہیں والد اگر غصے کی حالت میں بھی ہو تو بیٹی کو دیکھ کر اس کا غصہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کے دل موہ لیے ہیں، کیونکہ نماز پڑھتے والد کے سامنے ایک بیٹی لیٹ گئی اور دوسری والد کی کمر پر بیٹھ گئی۔

نماز پڑھتا والد اللہ کی عبادت میں مشغول تھا، کہ اسی دوران بیٹیوں کی محبت نے والد کو توجہ تو حاصل نہیں کی تاہم والد کے صبر کا امتحان ضرور لے لیا۔

کیونکہ والد کو سجدہ کرنے میں بھی مشکل کا سامنا تھا اور سجدہ کر کے واپس اٹھنے میں بھی، کیونکہ کمر پر بیٹھی بیٹی کو لگ بھی سکتی تھی، یہی وجہ تھی کہ والد بڑے ہی احتیاط کے ساتھ بچیوں کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد نے جیسے ہی نماز پڑھ کر ختم کی تو صارفین کا خیال تھا کہ والد خوب بیٹیوں کو ڈانٹے گا، تاہم سلام پھیرتے ہی والد کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ اور پھر بے لوث محبت نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ساتھ ہی پیچھے کھڑی بیٹی بھی والد سے مزید لاڈ اور پیار کرنے پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ والد کی اس محبت سے متعلق صارفین بھی خوب اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US