خالی بوتل کے نیچے جما ہوا لوشن کیسے نکالیں؟ 3 طریقے جس سے مہنگا لوشن ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں

image

سردیوں میں ہم خشکی سے بچنے کے لئے لوشن استعمال کرتے ہیں جو کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ افسوس تب ہوتا ہے جب پتا ہو کہ بوتل کے نیچے لوشن موجود تو ہے مگر جم جانے کی وجہ سے نکل نہیں سکتا۔ اس مسئلے کے ہم آپ کو 3 حل بتائیں گے جس سے آپ لوشن کو نکال کر نئی بوتل خریدنے کے پیسے بچا سکتے ہیں۔

گرم پانی کی پیالہ

سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالے میں گرم پانی بھریں اور لوشن کی بوتل کو بند کر کے اس پیالے میں کچھ دیر ڈال دیں۔ لوشن پگھل جائے گا۔ اب اسے کسی کھلی شیشی میں ڈال دیں جس سے نکالنا آسان ہو۔

کاٹ کر نکالیں

یوں بھی پلاسٹک کی بوتلیں بار بار استعمال نہیں کرنی چاہئیں اس لیے بوتل کے نیچے کا حصہ کاٹ کر کسی چمچے کی مدد سے تمام لوشن اچھی طرح نکال کر ایک کھلے منہ کی شیشی میں ڈال لیں۔

ایک اور ٹیوب

اگر آپ کی بوتل بہت خوبصورت ہے اور آپ اسے خراب نہیں کرنا چاہتیں تو بوتل کے اندر لگی ٹیوب کو بازار لے جائیں اور دکان دار سے ایسی ٹیوب مانگیں جس میں آپ کی بوتل کی ٹیوب آسانی سے چلی جائے۔ اس ٹیوب کو 3 انچ کاٹ کر بوتل کی ٹیوب کے نیچے اچھی طرح فکس کردیں اور ٹیوب کو بوتل میں ڈال کر بند کردیں۔ اب آپ کے بوتل کی ٹیوب لمبی ہوگئی ہے یہ مزید اندر تک جائے گی اور تمام لوشن آسانی سے نکل آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US