زندگی کب کروٹ بدل لے، کسی کو کچھ معلوم نہیں، ایسا ہی کچھ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی عامر شریف کے ساتھ ہوا ہے، جس نے صارفین کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
حادثات و واقعات ہونا کوئی نئی بات نہیں، لیکن ایس حادثہ جس میں گھر کی رونق یعنی بچے اور خواتین ہی چلے جائیں، تو پھر یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک ڈراؤنا خواب بن جاتا ہے۔
عامر شریف کے بھائی، بہن، بھابھی، بھتیجے اور بھانجی کی موت کا وہ لمحہ کبھی بھول نہیں پائیں گے، کیونکہ وہ گھر سے نکلے تھے اور سب ٹھیک تھا، کہ اچانک خبر آ گئی کہ بھائی کی کار کو حادثہ پیش آ گیا ہے۔
عامر کے بھائی احمد شریف بحریہ ٹاؤن میں ہی کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھے، تاہم بحریہ ٹاؤن کا موقف ہے کہ احمد یہاں کے رہائشی نہیں تھے۔ ہوا کچھ یوں کہ شام اندھیرے کے اوقات میں احمد فیملی کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن سے اپنے بھائی گھر کے لیے ملیر رفاہ عامہ سوسائٹی آئے، دو روز یہاں قیام کیا۔
اور واپس اپنے گھر کو چل دیے، بحریہ ٹاؤن پہنچتے ہوئے ہی گاڑی ایک ایسے گڑھے میں گر گئی جہاں تعمیراتی کام جاری تھا، اس گڑھے میں پانی بھرا تھا، اور گاڑی اسی گڑھے میں جا گری، جس کے بعد اسپتال میں موجود میتوں کو دیکھ کر بھائیوں نے اپنے اہلخانہ کی میتوں کو پہچانا۔
اس کار حادثے میں عامر شریف کی بھانجی زندہ بچ گئی تھی، 21 سالہ ابیہا نے بتایا کہ انہوں نے اس رات بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین دیکھنے کا فیصلہ کا، اچانک سامنے مٹی اور دھواں آ گیا اور پھر حادثہ ہو گیا۔
اس سب میں یہ بچی اپنی والدہ سے محروم ہوئی تو عامر شریف کے بھائی احمد شریف کی پوری فیملی یہ چلی گئی، جس نے سب کو افسردہ کر دیا۔