بیٹے نے پاؤں چومے، زمین پر لیٹ گیا ۔۔ دلہے نے اپنی شادی میں ماں کا استقبال کیسے کیا؟ دیکھنے والے بھی رونے لگے، دیکھیے

image

شادی بیاہ کی تقریبات میں دلہا اور دلہن ہی سب کی توجہ سمیٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں ایک دلچسپ واقعے کے بارے میں بتائیں گے۔

مشرق وسطی کی ایک ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا ہے۔ کیونکہ شادی کی یہ تقریب دلچسپی باعث دلہے کی والدہ کی وجہ سے بن گئی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ دلہا اور دلہن اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران دلہے کی والدہ بھی ہال میں داخل ہو گئی۔

والدہ کو دیکھ کر دلہے سے رہا نہ گیا اور فورا والدہ کا استقبال کرنے پہنچ گیا۔ شرکت کرنے والے رشتہ دار ہوں یا پھر دلہن کے گھر والے، سب ہی حیران رہ گئے، کیونکہ دلہے کی آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر تکلیف دکھائی دے رہی تھی۔

ایک ایسی تکلیف جس میں عجیب سی خوشی تھی، یعنی وہ خوش بھی تھے اور تکلیف میں بھی۔

لیکن استقبال کچھ یوں کیا کہ پہلے تو ماں کے قدموں میں گر گیا اور پھر روتا رہا، جب ماں نے بیٹے کو گلے سے لگا لیا تو بیٹا بھی ماں کو گلے لگ کر سکون محسوس کر رہا تھا۔

ویڈیو نے جہاں صارفین کے دل کو موم کر دیا وہیں دلہے کی تعریف کیے بغیر بھی نہ رہ سکے کیونکہ دلہے نے اپنی شادی میں اپنی ماں کا کچھ یوں استقبال کیا تھا کہ سب حیران اور جذباتی ہو گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US