سستے ٹماٹر کو 6 ماہ تک کیسے محفوظ کریں؟ آسان طریقے جانیں اور کم پیسوں میں بھرپور فائدہ اٹھائیں

image

کبھی تو ٹماٹر اتنے نایاب ہوجاتے ہیں کہ قیمت ہزاروں میں چلی جائے اور کبھی سستے ہوجاتے ہیں جیسے کہ آج کل قیمتیں گری ہوئی ہیں تو ہم نے سوچا کیوں نہ قیمتیں بڑھنے سے پہلے سستے ٹماٹروں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے طریقے اپنے قارئین کو بتائیں۔

ثابت ٹماٹر کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کے طریقے

ٹماٹر کا اوپر کا حصہ کاٹ دیں اور اسے ائیر ٹائٹ باکس یا بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ 6 ماہ بعد بھی نکالیں گی تو صرف گرم پانی میں ڈال دیں پگھل کر استعمال کے قابل ہوجائیں گے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کے اوپر کا حصہ کاٹ لیں اور پھر 4 ٹکڑے کرلیں۔ اب یہ قتلے کسی ائیر ٹائٹ باکس میں رکھیں اور ان کے اوپر ٹشو پیپر رکھ کر مزید قتلے قطار کی صورت رکھ کر ڈبا فریزر میں رکھ دیں۔

ٹماٹر کو ابالیں اور پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس کا چھلکا اتارلیں۔ ان ٹماٹروں کو گرائنڈر میں ڈال کر پیوری بنالیں اور پھر شیشوں میں بھر لیں۔ ان کے کیوبز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US