پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ان دنوں سعودی عرب کے آفیشل دورے پر ہیں، تاہم ان سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے سعودی عرب کے اعلیٰ ترین شخصیات سے ملاقات کی گئی ہے، جبکہ اسی دوران ان کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی تھی۔
تاہم اب ان کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں آرمی چیف کعبہ پاک کی زیارت کے کے واپس باہر نکل رہے ہیں۔
سفید شرٹ، سیاہ پینٹ اور جیکٹ پہنے حافظ قرآن آرمی چیف کی تصویر نے جہاں صارفین کو حیران کیا وہیں، صارفین انہیں بھی خوش قسمت آرمی چیف تصور کر رہے ہیں۔