نکاح کرنا سنت نبوی ہے اور اگر نبی کے پاک شہر مدینہ میں نکاح کی تقریب منعقد ہو تو دلہا اور دلہن کے لیے کی خوشی دگنی ہوجاتی ہوگی۔
مدینہ میں کئی جوڑوں کے نکاح کی تقریب آئے روز منعقد کی جاتی ہے کیونکہ ہمارا عقیدہ ہوتا ہے کہ مدینہ کی پاک فضاء میں کسی بھی کام کی شروعات کی جائے تو اس میں برکت آجاتی ہے۔
مدینہ سے نئے شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جنہوں نے اپنے نکاح کے بعد مسجد نبویﷺ میں نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
مذکورا جوڑا حضور پاک ﷺ کے روضے کے سامنے نماز ادا کر رہاہے۔ اکثر جوڑے شادی کے بعد دیگر ممالک گھومنے چلے جاتے ہیں لیکن اس جوڑے نے ایسا نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں مدینہ بلایا اور یہاں خوبصورت کے ساتھ ان کا نکاح ہوا اور اپنے نبی ﷺ کے روضے مبارک کے سامنے 2 رکعت نماز شکرانے کے ادا کئے۔
دلہا دلہن کو خوصورت شادی کے لباس میں نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔