اس کا سر پھینک دیتے ہیں تو ٹہریں! جانئیے مچھلی کی سری کھانے کے 5 زبردست فائدے

image

مچھلی کا سالن تو آپ نے بہت کھایا ہوگا اور اس کے فائدوں سے بھی اچھی طرح واقف ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اس کی سری کے ایسے زبردست فائدے بتائیں گے جنھیں جان کر آپ مچھلی کی سری دوباری کبھی نہیں پھینکیں گے۔

مچھلی کے سر کی غذائی اہمیت

مچھلی کے سر میں چکنائی کے علاوہ پوٹاشیم، گڈ کاربز، سوڈیم، پروٹین اور بہت سے معدنیات ہوتے ہیں۔ مچھلی کا سر زیادہ تر سوپ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے البتہ کچھ لوگ اس کا سالن پکا کر بھی شوق سے کھاتے ہیں۔

دماغی صحت کے لئے مفید

مچھلی کے سر میں وٹامن اے اور امائنو ایسڈ بہت زیادہ موجود ہوتا ہے اس وجہ سے یہ آنکھوں اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے۔

ہڈیوں کے لئے

مچھلی کے سر میں دیگر معدیات کے ساتھ کیلشیم بھی بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے کھانے والے کی ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔

تھائی رائیڈ کی بیماریاں

آج کل تھائی رائیڈ کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں البتہ مچھلی کے سر میں اس کا علاج موجود ہے۔ ان میں ایسے کئی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے تھائی رائیڈ کی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جلد اور بال

مچھلی کے سر میں موکود کولاجن جلد سے بڑھاپے کے اثرات کم سے کم کرتا ہے جبکہ اس کے اندر کا تیل سر کے بالوں کو مضبوط اور موٹا کرتا ہے۔

آئوڈین

ایسے بچے جن کا آئی کیو لیول کم کو وہ مچھلی کے اندر موجود آیوڈین سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US